26 جولائی 2014 - 17:11
اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات، حماس کی زد میں

اسرا‏ئيل کي ايٹمي تنصيبات حماس کے راکٹوں کي زد ميں ہيں۔

ابنا: حماس سے وابستہ القدس بريگيڈ نے صيہوني حکومت کے مرکز تل ابيب ميں واقع ايٹمي تنصيبات کو اپنے راکٹوں کا نشانہ بنائے جانے کي ذمہ داري قبل کرلي ہے۔ فلسطين اليوم کے مطابق جمعے کي رات جاري ہونے والے ايک بيان ميں القدس بريگيڈ نے اعلان کيا ہے کہ اس نے تل ابيب کے جنوب ميں واقع تسوراک کے ايٹمي پلانٹ کي جانب ايک راکٹ فائر کيا ہے۔

درايں اثنا بيت حانون ميں فلسطيني مجاہدين نے ايک چھاپہ مار کاروائي کے ذريعے متعدد اسرائيلي فوجيوں کو اپنے گھيرے ميں لے ليا ہے ۔ اس دوران صيہوني فوجيوں کي ايک گاڑي تباہ ہوگئي ہے۔ دوسري جانب عزالدين قسام بريگيڈ نے بھي اپنے ايک بيان ميں صيہوني فضائيہ کے ايک جنگي طيارے کو مار گرائے جانے کي اطلاع دي ہے ۔
بيان ميں کہا گيا ہے کہ جمعے کے روز ہونے والي ايک جھڑپ ميں گيارہ اسرائيلي فوجيوں کو ہلاک اور درجنوں افراد کو زخمي کرديا ہے۔ اس طرح فلسطيني مجاہدين کے ہاتھوں مارے جانے والے اسرائيلي فوجيوں کي تعداد اسي ہوگئي ہے ۔ تحريک حماس نے انکشاف کيا ہے کہ دشمن کيسوفيم کے فوجي علاقے ميں جھڑپوں کے دوران دھويں والے بموں کا استعمال کرتے ہيں تاکہ ان کے ہلاک اور زخمي ہونے والے والے فوجيوں کي صحيح تعداد کا اندازہ نہ لگايا جاسکے۔

.......

/169